*امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی جوابی کارروائی، بحرین میں امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ*
ایرانی فوج نے امریکی حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین کے سخیر بیس پر امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی جارحیت کے جواب میں ایران نے کویت میں بھی ڈرون حملے کیے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرون نے امریکی میزائلوں کی بیٹری کو نشانہ بنایا ہے جس سے دھوئیں کےبادلوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔









