November 18, 2026

آدھی سرگل (راجہ نورالہی عاطف سے)اقبال سپورٹس اسٹیڈیم آدھی سرگل میں والی بال کا ایک شاندار میچ

IMG-20260722-WA0236

آدھی سرگل (راجہ نورالہی عاطف سے)اقبال سپورٹس اسٹیڈیم آدھی سرگل میں والی بال کا ایک شاندار میچ منعقد کیاگیا۔ جس کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ تھے۔ علاقہ بھر سے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد والی بال کے اس شاندار میچ سے خوب محظوظ ہوئی ۔ کھیلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے شائقین سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی ملک عبدالغفورآصف بوڑانہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں میں حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات بھی تقسیم کیے ۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ ضلع خوشاب میں نوجوان نسل کی کھیلوں کی طرف رغبت ایک خوش آئند بات ہے ۔ اس سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی ۔ چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ انشاءاللہ ہم ضلع خوشاب میں ادب اور سپورٹس کی ترویج کے لیے تمام ادبی اور سپورٹس تنظیموں کی بھرپور معاونت اور سرپرستی کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔