13

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میونسپل کارپوریشن کی ممبر میڈم عذرا جمال نے کہا ہے کہ خواتین کو خود

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میونسپل کارپوریشن کی ممبر میڈم عذرا جمال نے کہا ہے کہ خواتین کو خود مختار اور برسر روزگار بنانے کےلئے سرکاری و نجی سطح پر کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیولک بیوٹی سیلون اینڈ ایس پی اے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر غیاث الدین قادری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ریاض حامد اور ارشاد احمد شیخ بھی موجود تھے۔ میڈم عذرا جمال کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں بچیوں کو ہنر مند بنانے کےلئے سکھر میں بڑے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام خوش آئند ہے اور پہلے ہی بیچ میں طالبات کی بڑی تعداد نے داخلہ لیکر ادارے کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر غیاث الدین قادری نے انہیں آگاہ کیا کہ اس وقت ہمارے ادارے میں مختلف بیوٹیشن کورسز، فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ کے شعبہ جات قائم ہیں جہاں پر ماہر ٹیچرز بچیوں کو ہنر سکھارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وومین امپاورمنٹ کے تحت مختلف اداروں میں تعلیم و تربیت ، ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فروغ آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے بچیوں کو ان کے گھروں کے قریب انسٹیٹیوٹ کی سہولت فراہم کرنا بلا شبہ ایک اچھی کاوش ہے اور یہ ادارہ انشاءاللہ آگے بڑھتا رہے گا ہمارے شہر کی بچیاں ہنر مند بن کر اپنی فیملیز کےلئے ارننگ کرسکیں گی اور اس کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر غیاث الدین قادری نے میڈم عذرا جمال کو نیولک بیوٹی سیلون اینڈ ایس پی اے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے دورے کی دعوت پیش کی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ میں ضرور اپنی ٹیم کے ساتھ ادارے کے وزٹ پر آئیں گے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کی خدمات کو قبول فرمائے اور اسی طرح خدمت انسانیت کے جذبے سے ہم سب مل جل کر کام کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں