بہاولنگر()ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر کے عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے کیلئے نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت، اوپن وہول سیل
بہاولنگر()ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر کے عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے کیلئے نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت، اوپن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر حسین ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف نثار،ڈسٹرکٹ ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی و نما ئندہ صارفین اور ناصر علی مہار،صدر انجمن تاجران فورٹ عباس سلیم زاہد،صدر کر یانہ ایسو سی ایشن شیخ ساجد محمود و دیگر عہد ید اران و ممبران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزکاشف نثار نے اجلاس کوبریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایت کی کہ اشیا ء خورد نوش کی کوالٹی مقرر کر دہ نرخوں کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانو ن کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔