November 18, 2026

ملک طاہر کی رپورٹ شورکوٹ کینٹ میں سرکاری ہسپتال کا نہ ہونا، ہزاروں شہری بنیادی طبی سہولت سے محروم

Screenshot_2026-07-21_102015.199

ملک طاہر کی رپورٹ

شورکوٹ کینٹ میں سرکاری ہسپتال کا نہ ہونا، ہزاروں شہری بنیادی طبی سہولت سے محروم

شورکوٹ کینٹ کی بڑھتی ہوئی آبادی آج بھی ایک مکمل سرکاری ہسپتال کی سہولت سے محروم ہے، جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بیمار، بزرگ، خواتین، بچوں اور حادثات کے شکار مریضوں کو فوری علاج کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ یا فیصل آباد کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اس دوران قیمتی وقت ضائع ہونے سے کئی مریضوں کی جان بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ شورکوٹ کینٹ ایک اہم اور گنجان آباد علاقہ ہونے کے باوجود یہاں جدید سرکاری ہسپتال کا نہ ہونا افسوسناک ہے۔ معمولی بیماری سے لے کر ایمرجنسی کی صورت میں بھی شہریوں کو دوسرے شہروں میں جانا پڑتا ہے، جس سے غریب عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے اور انہیں شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی و صوبائی محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شورکوٹ کینٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ سرکاری ہسپتال یا کم از کم 24 گھنٹے فعال ایمرجنسی سینٹر فوری طور پر قائم کیا جائے، تاکہ ہزاروں شہریوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت اپنے ہی شہر میں میسر آ سکے۔

یہ صرف ایک مطالبہ نہیں بلکہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ متعلقہ حکام اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے تاکہ شورکوٹ کینٹ کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکے۔

رپورٹ: ملک طاہر