12

*جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے او بی ای پر مبنی ری ایکریڈیشن جائزہ کا کامیاب انعقاد*

*جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے او بی ای پر مبنی ری ایکریڈیشن جائزہ کا کامیاب انعقاد*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں بی ای (کیمیکل انجینئرنگ) پروگرام کی آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن پر مبنی ری ایکریڈیشن کے سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دو روزہ جائزہ وفد کا کامیاب دورہ ۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کے جائزہ وفد کی سربراہی انجینئر ڈاکٹر حافظ عاشق حسین نے کی، جبکہ وفد میں انجینئر ڈاکٹر خدیجہ قریشی، انجینئر ڈاکٹر غلام اللہ کاکڑ اور انجینئر ثوبان جاوید شامل تھے۔ وفد نے بی ای کیمیکل انجینئرنگ پروگرام کا جامع اور تفصیلی جائزہ لیا، جس میں تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں، تجربہ گاہوں، تعلیمی سہولیات، انفراسٹرکچر، ادارہ جاتی معاونت، دستاویزی ریکارڈ اور آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے مؤثر نفاذ کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر بلقیس گل اور رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عمران احمد صدیقی کے ہمراہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے جائزہ وفد کا خیرمقدم کیا۔شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے جائزہ وفد کی جانب سے فراہم کی جانے والی قیمتی رہنمائی، پیشہ ورانہ آراء اور تعمیری سفارشات پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ شعبہ نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ، اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ کے بھرپور تعاون اور انتھک کاوشوں کو بھی سراہا، جن کی مشترکہ کوششوں سے ری ایکریڈیٹیشن جائزہ کامیابی سے مکمل ہوا۔شعبہ کیمیکل انجینئرنگ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ تعلیمی معیار میں مسلسل بہتری، اعلیٰ تعلیمی روایات کے فروغ اور انجینئرنگ تعلیم کے بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں