September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرپورخاص میں 17 سالہ لڑکی انوشہ کے مبینہ قتل کے مقدمے میں گرفتار مقتولہ

IMG-20260720-WA0242
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرپورخاص میں 17 سالہ لڑکی انوشہ کے مبینہ قتل کے مقدمے میں گرفتار مقتولہ کے دو سگے بھائیوں اور دو ماموں کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے چاروں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج 17 سالہ انوشہ کے مبینہ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان، مقتولہ کے دو سگے بھائی بابر آرائیں اور بلال آرائیں، جبکہ دو ماموں رضوان اور عقیل کو تفتیشی افسر انسپکٹر غازی خان راجڑ نے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد چاروں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفتیشی افسر انسپکٹر غازی خان راجڑ نے بتایا کہ عدالت نے مقدمے کی مزید تفتیش کے لیے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمانڈ مکمل ہونے پر 22 جولائی کو ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ مقدمے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0