November 18, 2026

سرگودھا (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سرگودھا کی معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر ثمینہ گل نے ترکی کی ممتاز استنبول یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ

IMG-20261118-WA0068

سرگودھا (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سرگودھا کی معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر ثمینہ گل نے ترکی کی ممتاز استنبول یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ساتویں بین الاقوامی سمپوزیم برائے مشرقی زبانوں اور ادب میں خصوصی طورپرشرکت کرکے بچوں کے ادب کے حوالے سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق استنبول یونیورسٹی کے شعبۂ ادبیات کے زیرِ اہتمام ساتویں بین الاقوامی سمپوزیم برائے مشرقی زبانوں اور ادب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مرکزی موضوع بچوں اور نوجوانوں کا ادب تھا۔ اس بین الاقوامی علمی و ادبی کانفرنس میں ڈاکٹر ثمینہ گل نے شرکت کی اور ’’بچوں کے لیے اسماعیل میرٹھی کی شاعری: اسلوب اور نفسیاتی بصیرت‘‘ کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
ڈاکٹر ثمینہ گل کی اس علمی و تحقیقی کاوش کو سمپوزیم کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ کے ذریعے تسلیم کیا گیا، جس پر سمپوزیم کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ کزلچک کے دستخط بھی موجود ہیں۔
عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر ثمینہ گل کی اس بین الاقوامی علمی سرگرمی میں شرکت اور اردو ادب بالخصوص بچوں کے ادب پر تحقیقی مقالے کی پیشکش کو ایک اہم علمی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی یہ کاوش اردو زبان و ادب کے تحقیقی فروغ اور عالمی علمی حلقوں میں اس کے تعارف کے حوالے سے قابلِ تحسین ہے۔