September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب(راجہ نورالٰہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹر کٹ خوشاب ملک

IMG-20260719-WA0101
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب(راجہ نورالٰہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹر کٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے علاقہ تھل کے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر اپنے علاقے کا نام روشن کریں اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثالی کردار ادا کریں۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے علم، کردار اور محنت کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور جدید علوم کے حصول کے ذریعے ہی نوجوان ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات اور اعلیٰ اخلاقی اقدار سے مزین کریں اور ایک مثالی اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے وقف کرنی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری نوجوان نسل کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، لہٰذا موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ٹی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے حصول پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نوجوان قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر نوجوان تعلیم، کردار، محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنا شعار بنائیں تو وہ نہ صرف تھل بلکہ پاکستان کا نام بھی دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0