*آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے 2 آئل ٹینکرز ٹکرا کر تباہ ہوگئے؛ پاسداران انقلاب*
*آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے 2 آئل ٹینکرز ٹکرا کر تباہ ہوگئے؛ پاسداران انقلاب*
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دو آئل ٹینکروں میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے دھوکا دے کر آبنائے ہرمز کے جنوب میں موجود بارودی سرنگوں والے علاقے سے دو آئل ٹینکرز کو گزارنے کی کوشش کی جو سرنگوں سے ٹکرا گئی۔
بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے اور آئل ٹینکرز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
ایران نے ان ٹینکروں کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے بیشتر دعوؤں کی طرح یہ دعویٰ بھی غلط ہے۔