وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی عبد الجبار کی صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی افسران اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی عبد الجبار کی صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی افسران اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت یقینی بنائیں اور نرخنامے آویزاں کرائیں بصورت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا چاول باستمی کرنل کچی نئی 265 روپے، چاول باسمتی کرنل پکی 265 روپے، چاول اری 120 ، دال چنا سپریم 400 روپے، دال چنا میڈیم 380 ، دال چنا باریک 370 ، دال مسور موٹی 255, دال ماش دھلی ہوئی 475, دال ماش بغیر دھلی 462, دال مونگ 310, چنا سفید موٹا لوکل 325, چنا سفید باریک 268, بیسن 385 ، سوجی ، میدہ 115 ، چھوٹا گوشت 1500 روپے , بڑا گوشت 700 روپے فی کلوگرام ، دودھ فی لیٹر 160 روپے، دہی 180 روپے فی کلوگرام ، روٹی 13 روپے ، نان 15 روپے اور سموسہ 40 روپے فی عدد نرخ مقرر کیے گئے ہیں دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نرخ نامہ کے مطابق عوام کو اشیاء ضروریہ فروخت کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹو ، انجمن تاجران ، صارفین کے نمائندے بھی موجود تھے