September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل شازیہ رحمان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال

IMG-20260716-WA0242
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل شازیہ رحمان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) و سرجن ڈاکٹر امیر عمر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، جن میں ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، لیبر روم، مختلف وارڈز اور فلٹریشن پلانٹ شامل ہیں، کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اس موقع پر شازیہ رحمان نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں ان سے براہِ راست معلومات حاصل کیں۔
ایم ایس ڈاکٹر امیر عمر نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے حوالے سے بریف کیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0