میلسی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی اور جبری وصولیوں سے شہری پریشان ۔شہریوں نے ٹریفک پولیس کےنارواسلوک پراعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے.
میلسی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی اور جبری وصولیوں سے شہری پریشان ۔شہریوں نے ٹریفک پولیس کےنارواسلوک پراعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے.
میلسی( محمدمختارسولگی)میلسی شہر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی اور جبری وصولیوں سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔
میلسی شہرکی مختلف شاہراہوں، کالونی روڈ سائیفن روڈ، کہروڑپکاروڈ پر ٹریفک اہلکار ناکےلگاکر گاڑیوں کوروکتےہیں اور بداخلاقی کامظاہرہ کرتےہوئے چالان کاٹنے یادھونس دھمکی سے رقم کامطالبہ کرتےہیں ۔جبکہ شہرمیں ٹریفک کےمسائل پر اہلکار توجہ نہیں دیتے ۔ٹریفک اہلکاروں کے غیراخلاقی اقدام پر شہریوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے.