12

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ئ​سکھر: غریب آباد میں “تاجر ہمدرد پینل الفیض شاپ

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ئ​سکھر: غریب آباد میں “تاجر ہمدرد پینل الفیض شاپ کیپر ایسوسی ایشن” کا قیام، عہدیداران کا اعلان
سکھر کے معروف تجارتی مرکز غریب آباد میں تاجروں کے حقوق کی پاسداری، باہمی یکجہتی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے “تاجر ہمدرد پینل الفیض شاپ کیپر ایسوسی ایشن” کا باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر نئی باڈی کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔​اجلاس میں منظور کی گئی نئی تنظیمی باڈی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:​تنظیمی عہدیداران
​سرپرستِ اعلیٰ: حاجی محمد ریاض کھوکھر
​چیئرمین: حاجی ظہیر آرائیں
​وائس چیئرمین: محمد ندیم قریشی
​صدر: حاجی عبد الرشید قریشی
​سینئر نائب صدر: شفیق الرحمن کھوکھر
​نائب صدور: اشفاق احمد منگی، افتخار مغل، محمد یاسین قریشی، غلام رسول
​نائب: ڈاکٹر برکت
​جنرل سیکریٹری: حاجی خلیل قادری
​ایڈیشنل سیکرٹری: محمد اکرم شیخ
​جوائنٹ سیکریٹریز: زاہد حسین، شرف الدین
​انفارمیشن سیکرٹری: عمران ملک
​ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری: مزمل میمن
​پریس سیکریٹری: رحیم احمد ٹکی
​فنانس سیکرٹری: حاجی مبین میمن
​رابطہ سیکریٹری: منصور انڈھر
​آفس سیکریٹری: محمد سلیم
​معاون سیکریٹری: نثار احمد دایو
​معاون: حامد حسین لودھی
​​اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی عبد الرشید قریشی نے تاجر برادری کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا:
​”تاجروں کی آپسی یکجہتی اور اتحاد ہی ہمارے تمام مسائل کا واحد حل ہے۔ غریب آباد کے تاجر برادری کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، ان کے جائز حقوق کی جنگ لڑنے اور مسائل کے حل کے لیے ہماری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔”
​انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غریب آباد کے تاجروں کو درپیش مسائل میں بجلی کے بحران اور ناقص بلدیاتی انتظامات سب سے اہم ہیں۔ ہماری اولین ترجیح ان بلدیاتی اور بجلی کے مسائل کو فوری طور پر حل کروانا ہے تاکہ تاجر برادری سکون کے ساتھ اپنا کاروبار کر سکے۔​تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور غریب آباد کی تجارتی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں