میلسی: ٹیوب ویل کے حوض میں نہاتے ہوئے نوجوان جاں بحق، پولیس کی تفتیش جاری
میلسی: ٹیوب ویل کے حوض میں نہاتے ہوئے نوجوان جاں بحق، پولیس کی تفتیش جاری
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )
میلسی کے نواحی علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹیوب ویل کے حوض میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، مترو کے علاقے میاں مکرم کالونی کا رہائشی
نوجوان محمد عثمان ممرا گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مقامی ٹیوب ویل کے حوض میں نہانے کی غرض سے اترا تھا۔ تاہم، نہانے کے دوران وہ اچانک زندگی کی بازی ہار گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ مترو کی بھاری نفری فوراً موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام نے لاش کو تحویل میں لے کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔”اس اچانک اور المناک واقعے کے باعث میاں مکرم کالونی اور مضافات میں فضا سوگوار ہے اور نوجوان کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔