November 18, 2026

*مولانا فضل الرحمان کا خطاب نہیں سنا، شہدا کے حوالے سے انکی گفتگو سے متفق نہیں: پی ٹی آئی چیئرمین*

IMG-20260715-WA0161

*مولانا فضل الرحمان کا خطاب نہیں سنا، شہدا کے حوالے سے انکی گفتگو سے متفق نہیں: پی ٹی آئی چیئرمین*

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خطاب نہیں سنا اور شہدا کے حوالے سے ان کی گفتگو سے متفق نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ہمارے فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، تنخواہ تو کیا دنیا کے سارے خزانے شہدا کی قربانیوں کا نعم البدل نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ سیاست دانوں کو اپنے جوش خطابت میں الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرنی چاہیے۔