*مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی ضمانت میں توسیع*
*مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی ضمانت میں توسیع*
لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں اٹھائیس جولائی تک توسیع کردی گئی۔
اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے درمیان ہراسگی اور دھمکیوں کے تنازع میں تاحال کوئی باضابطہ صلح نہیں ہوئی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تاحال تصدیق نہیں کی جاسکی۔