ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق امتحانات کے شفاف، منظم اور میرٹ پر مبنی انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز کی مو¿ثر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار گرلز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قائم پریکٹیکل امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد، لیبارٹریوں میں دستیاب سہولیات، امتحانی سامان اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی، صفائی ستھرائی، امتحانی عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر، امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ عمر میلہ نے ہدایت کی کہ پریکٹیکل امتحانات کی مسلسل مانیٹرنگ اور مو¿ثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانی عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو پ±رامن، محفوظ اور بہترین امتحانی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی عمل میں کسی قسم کی غفلت، لاپروائی یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ شفاف امتحانی نظام، میرٹ کا تحفظ اور معیاری انتظامات ہی طلبہ کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں تاکہ امتحانات کا انعقاد خوش اسلوبی سے مکمل ہو۔