ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)علامہ محمد علی کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے موقع پرالوداعی تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 48تھری آر میں منعقد ہوئی۔ استاتذہ کرام و معززین نے ہیڈماسٹر علامہ محمد علی کی تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)علامہ محمد علی کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے موقع پرالوداعی تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 48تھری آر میں منعقد ہوئی۔ استاتذہ کرام و معززین نے ہیڈماسٹر علامہ محمد علی کی تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دوسرے معماران قوم کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مثالی معلم ہونے پر زور دیا۔الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصراللہ چغتائی نےکہا کہ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا وہ قوم کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہتا ہے. کچھ لوگ اپنی سروس کا دورانہ اس انداز میں گزارتے ہیں کہ وہ زندگی بھر کیلئے امر ہوجاتے ہیں۔دیگر استاتذہ کرام اے ای او شہزاد نے کہا کہ علامہ محمد علی شفیق استاد تھے انہوں نے ہمیشہ اپنے سٹاف کی رہنمائی کی ۔ ان کی تعلیم و تعلم کے حوالہ سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جبکہ معزین چوہدری اکرام الحق ۔عبد الحلیم رائے ۔عبد الکریم ۔عبد العزیز۔عادل ایاز۔بلال ایاز۔ ہیڈ ماسٹر محمد بلال نے شرکت کی صحافی ڈاکٹر حافظ اشرف رائے نے کہا کہ آج كى الوداعى تقريب كے موقع پر ہم سب كے چہروں پر خوشى وغم دونوں طرح كے متضاد اثرات نماياں ہيں، ايسے مواقع زندگى ميں كبھى كبھى آتے ہيں، اور وہ اپنا لازوال اثر چھوڑجاتے ہيں، غم تو اس بات كا ہے كہ آج ہمارے درميان سے ايك ايسى شخصيت جدا ہو رہى ہے جن كے ساتھ ہم سب كى بھولى بسرى، كھٹى ميٹھى ياديں وابستہ تھيں، جن كے سائے تلے اس چمن كا ہر پرندہ مگن تھا، ميرى مراد عالى جناب محمد علی سے ہے جن كى جدائى اور ريٹائرمنٹ سے ہم سب رنجيدہ ہيں اور خوشى اس بات کی ہے اک استاد اپنے شاگردوں دلوں ميں رچا بسا رہتا ہے، کچھ لوگ اپنی سروس کا دورانہ اس انداز میں گزارتے ہیں کہ وہ زندگی بھر کیلئے امر ہوجاتے ہیں انہيں ميں سے ایک شخصيت علامہ محمد علی جى كى ہےریٹائرہونے والے معلم علامہ محمد علی نے پُروقار تقریب کے انعقاد پر زمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔