October 4, 2026

*ایران کے کویت، بحرین، امارات، اردن، قطر اور عمان میں امریکی اہداف پر حملے*

IMG-20260713-WA0145

*ایران کے کویت، بحرین، امارات، اردن، قطر اور عمان میں امریکی اہداف پر حملے*

تہران، دوحہ: (ویب ڈیسک) امریکا کے تازہ حملوں کے بعد ایران کی جانب سے کویت، بحرین، امارات، اردن، قطر اور عمان میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کویتی فوج کے جنرل سٹاف نے کہا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں موجود دشمنانہ فضائی اہداف کا دفاعی نظام کے ذریعے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں کویتی فوج نے کہا کہ دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنانے کے دوران پیدا ہو رہی ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

ادھر ایرانی فوج نے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں دھماکا خیز ڈرونز کے ذریعے امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ ڈپو اور ریڈار سائٹ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بحرین میں امریکی مواصلاتی نظام اور ریڈار سائٹ پر بھی ڈرون حملے کیے گئے۔