October 4, 2026

*آبنائے ہرمز کا کنٹرول بزور طاقت حاصل کرلیا: ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کا دعویٰ*

IMG-20260711-WA0588(1)

*آبنائے ہرمز کا کنٹرول بزور طاقت حاصل کرلیا: ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کا دعویٰ*

*ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں، جہازوں کی آمدورفت جاری ہے: امریکی سینٹرل کمانڈ*

ایرانی نیشنل سکیورٹی، فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول بزور طاقت حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طاقت کے ساتھ ابنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھیں گے۔ ابراہیم رضائی کی جانب سے یہ دعویٰ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے آبنائے ہُرمز کو تا حکمِ ثانی مکمل طور پر بند کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہےکہ ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں ہے، جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔

امریکی سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آبنائے ہرمز قانونی طور پر گزرنے والے تمام جہازوں کے لیے کُھلی ہے، امریکی فوج آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔