9

بھٹہ محمد پورہ کے قریب پالاٹ میں کھڑا گندا پانی، علاقہ مکین اور نمازی پریشان، نوٹس لینے کا مطالبہ

بھٹہ محمد پورہ کے قریب پالاٹ میں کھڑا گندا پانی، علاقہ مکین اور نمازی پریشان، نوٹس لینے کا مطالبہ

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی) تفصیل کے مطابق بھٹہ محمد پورہ کے قریب پالاٹ میں کھڑا گندا پانی قریبی رہائشیوں کے لئے مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق طویل عرصے سے پانی جمع ہونے کے باعث بدبو اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے مختلف موسمی اور متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندے پانی کی نکاسی نہیں ہے اردگرد رہنے والے افراد کو روزانہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کھڑے پانی کی نکاسی، صفائی کے انتظامات مکمل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں