8

تھانہ گندیگار پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء شدہ کمسن بچہ بحفاظت بازیاب۔

تھانہ گندیگار پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء شدہ کمسن بچہ بحفاظت بازیاب۔

کاروائی کے دوران مقدمے میں نامزد ملزمان سیف اللہ اور سلطانی بخت کو گرفتار کیا گیا۔

دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر تھانہ گندیگار پولیس نے اغواء کے مقدمے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اغواء ہونے والے 7/8 سالہ بچے، محمد حنین کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔کارروائی کے دوران مقدمے میں نامزد دو ملزمان سیف اللہ اور سلطانی بخت ساکنان لامچڑ کو ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گندیگار لعل بہادر خان معہ دیگر نفری کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں