ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔
امریکا اپنے غیر قانونی اقدام سے پیدا تمام قانونی اور سیاسی مضمرات کا ذمہ دار ہے۔امیر سعید ایروانی
نیو یارک(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے امریکا پر غیرقانونی اقدامات کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو اس کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اپنے غیر قانونی اقدام سے پیدا تمام قانونی اور سیاسی مضمرات کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کے غیر قانونی جارحیت کے اقدام روکنے کے لیے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے زور دیا کہ یقینی بنایا جائے کہ امریکا اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے ۔یہ بیان آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا۔