14

*بلوچستان: شعبان آپریشن میں فورسز کی تازہ کارروائیاں، مزید 9 خارجی ہلاک*

*بلوچستان: شعبان آپریشن میں فورسز کی تازہ کارروائیاں، مزید 9 خارجی ہلاک*

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، دہشت گردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شعبان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 خارجی مارے جاچکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں