ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی) وزیر اعلی ہنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالسیوں سے عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے وزن کو ثبوتاز
ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی)
وزیر اعلی ہنجاب مریم نواز کی عوام دوست پالسیوں سے عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے وزن کو ثبوتاز کرکے عوام کے دلوں میں حکومت کیلئے نفرتیں پیداکرنے کی کوششیں عروج پر
تفصیلات کے مطابق پیرافورس اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے سے مہنگی بجلی اور مہنگے پیٹرول کی ستائی ہوئی غریب اور مزدور عوام کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے
یہ کہنا ہے ہارون اباد کے تاجران ، فروٹ سبزی اور دیگر اشیاء کی ریہڑیاں لگا کر روزانہ کی بنیاد پر روزی روٹی کماکر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے غریب لوگوں کا
انکا مزید کہناہے کہ بازروں سے ریہڑیاں باہر نکال کر بازاروں کو ویران کردیا گیا ہے
بازار وں میں خریداروں سے زیادہ پیرا فورس کی گاڑیا ں اور موٹرسائیکل دندناتے پھرتے ہیں
پیرافورس ہمیں گلیوں میں بھی ریہڑیاں لگانے نہیں دیتی وہاں سے بھی نکل جانے کا حکم دیتی ہے ہماری سبزیاں اور پھل گل سڑجاتے ہیں بچوں کی روزی کمانے کی بجائے اڑھتیوں کے پیسے ہمارے اوپر قرض کی صورت میں چڑھ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ بازار میں گاہکوں کی امد نہ ہونے کے برابر ہے اور رہی سہی کثر ٹریفک پولیس نے نکال دی ہے جو ہر داخلی راستہ پر ناکا کر بیٹھ جاتے ہیں بلاجواز لوگوں کے چالان کئے جاتے ہیں
ہیلمیٹ ہے تو لائسنس، لائسنس ہے تو اشارہ ہے تو کوئی نہ کوئی وجہ بناکر انکو تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ بازاروں کارخ کرنے سے گریزاں ہیں
عوام کاکہناکہ ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہیں کہ اپ نے جو اختیارات پیرا فورس کو دئیے ہیں انہیں انہی پر عمل پیرا رہنے کے احکامات جاری فرمائیں تاکہ عوام کے دلوں میں جو اپ کیلئے محبتیں اور ہمدردیاں ہیں ان میں اضافہ ہو اور ہم اپنے گھر کا چولہا اسانی سے جلاکر اپنے بچوں کاپیٹ پال سکیں انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتےہیں کہ وزیراعلی مریم نواز ہماری استدعا پر غور فرماتے ہوئے ہماری درخواست پر فوری عمل درامد کروائیں گی