اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈہ پور کی طرف سے جلسوں اور جلوسوں کی آڑ میں شرپسندی، گالم گلوچ اور غیر پارلیمانی و غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈہ پور کی طرف سے جلسوں اور جلوسوں کی آڑ میں شرپسندی، گالم گلوچ اور غیر پارلیمانی و غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل شخص بڑے منصب پر بیٹھ کر بھی نااہل ہی ہوتا ہے، علی آمین گنڈہ پور پہلے بھی نااہل اور کرپٹ تھا لیکن وزیراعلی بننے کے بعد اسکی نااہلی مزید کھل کر سامنے آگئی ہے، انہوں نے کہا کہبطور وزیراعلی بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب اپنی نااکلی چھپانے کی خاطر خیبرپختونخوا کی عوام کو وفاق کے خلاف اکسارہا ہے اور آئے روز جلسوں و احتجاج کے نام پر عوام کو بیوقوف بنارہا ہے تاکہ کے پی کے کی عوام کی توجہ علی آمین اور صوبائی حکومت کی طرف نا جاسکے کیونکہ علی آمین گنڈہ پور نے پچھلے 8 ماہ میں کرپشن کے سوا کسی بھی شعبے میں کارکردگی نہیں دکھائی، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ میرا علی آمین گنڈہ پور کو مشورہ ہے کہ اب جلسوں و جلاسوں کو چھوڑیں اور خیبرپختونخوا اور عوام کی بہتری کے لیے کام کریں کیونکہ صوبہ کے پی کے پی ٹی آئی کی 11 سالہ دور حکومت میں بدترین کرپشن کے باعث دیوالیہ ہوچکا ہے اور عوام بے روزگاری، بدامنی اور ناانصافی کا شکار ہیں