روہڑی میں اج حضرت امام زین العابدینؑ کی شہادت کے سلسلے میں روہڑی میں آج مرکزی ماتمی جلوس امام
سکھر کے جڑواں شہر روھڑی جہاں ۔وجوخ ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی ھیں جی تنصیر زیدی اج 24 محرم ماتمی جلوس کے حوالے کیا اپ ڈیٹ ھیں
روہڑی میں اج حضرت امام زین العابدینؑ کی شہادت کے سلسلے میں روہڑی میں آج مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ شاہِ نجف کربلا سے سید عظمت علی شاہ کی قیادت میں برآمد ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوس کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، جبکہ جلوس کے روٹ پر سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ضلع سکھر کے مختلف علاقوں میں حضرت امام زین العابدینؑ کی شہادت کے موقع پر ماتمی جلوس اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔ روہڑی کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ شاہِ کربلا سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ روایتی راستوں ٹی روڈ، اسٹیشن روڈ اور دیگر شاہراہوں سے گزرتا ہوا کوٹ میر یعقوب علی شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جہاں عزاداران امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور حضرت امام زین العابدینؑ کی یاد میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلوس کے دوران سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے تمام روٹس کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا، جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہیں گے۔ جلوس میں شریک ہونے والے تمام عزاداروں کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مکمل تلاشی کے بعد ہی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلوس کے روٹ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ سادہ لباس میں سیکیورٹی اہلکار بھی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا شخص کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ مذہبی تقریب پرامن اور خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو ھوگا
امام بارگاہ 4 چھوتے امام میں لنگر تقسیم کیا جاے گا جبکہ پر سال کی طرح مرحوم سید کاظم علی زیدی کے مکان پر ۔یاز لنگر تقسیم کیا جا رھا ھے
۔