November 18, 2026

*پاکستان اور قطر امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں: امریکی میڈیا*

Screenshot_2026-07-09_210118.197

*پاکستان اور قطر امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں: امریکی میڈیا*

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق خطے کے ذرائع نے انہیں کنفرم کیا ہے کہ پاکستان اور قطر ایک بار پھر امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں ہوئے مذاکرات کے پچھلے دور کے بنیادی ثالث پاکستان اور قطر ہی تھے جس کے نتیجے میں جون کے وسط میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، عمان نے بھی اس سے پہلے ہوئے مذاکراتی ادوار کی سہولت کاری میں کردار ادا کیا تھا۔