November 18, 2026

امریکی فوج کے ایران میں 90 اہداف پر حملے، ایران نے جوابی حملوں میں کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا*

IMG-20260709-WA0152

امریکی فوج کے ایران میں 90 اہداف پر حملے، ایران نے جوابی حملوں میں کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا*

امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ایران کے 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایران پر حملوں میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا، ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائراور بحری فوجی صلاحیتیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا جبکہ ایران کے ساحلی علاقوں میں قائم فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر پر بھی حملے کیے گئے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں امریکی فوج کے 2 اڈوں اور بحرین میں بھی 2 امریکی اڈوں پر حملہ کیا۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے دوبارہ حملے کیے تو ردعمل خطے میں موجود دیگر امریکی اڈوں تک بھی پھیل جائے گا۔