ایران؛ امریکی حملوں میں 14 افراد جاں بحق، تہران کا مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر جوابی وار*
*ایران؛ امریکی حملوں میں 14 افراد جاں بحق، تہران کا مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر جوابی وار*
امریکا نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جس میں 14 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں کے جواب میں ایران نے بھی کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اپنے حملوں کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے آبنائے سے گزرنے والے تین مال بردار بحری جہازوں پر کیے گئے حملے کے جواب میں کیے گئے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
کویت کی وزارت دفاع نے کہا کہ دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے جب کہ قطر نے بھی ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔