الحمدللہ! ایک اور خوبصورت عوامی اقدام کامیابی سے ہمکنار۔
الحمدللہ! ایک اور خوبصورت عوامی اقدام کامیابی سے ہمکنار۔
چک نمبر 72/4R کے باشعور اور دردِ دل رکھنے والے نوجوانوں، بالخصوص میاں آصف ثناء صاحب اور ان کے ساتھیوں کی مشترکہ کاوش سے گاؤں میں ایک خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا، جو علاقے کے لیے خوش آئند تحفہ ہے۔
آج اس خوبصورت پارک کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی صاحب، میاں آصف ثناء صاحب، سی او بلدیہ عمران وٹو صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر صاحب نے کیا۔
یہ پارک نہ صرف بچوں اور بزرگوں کے لیے بہترین تفریحی مقام ثابت ہوگا بلکہ گاؤں کی خوبصورتی اور مثبت سرگرمیوں میں بھی اضافہ کرے گا۔ ایسے فلاحی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب مقامی لوگ متحد ہو کر کام کریں تو اپنے علاقے کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔
میاں آصف ثناء صاحب، ان کے تمام ساتھیوں اور اس کارِ خیر میں کردار ادا کرنے والے ہر فرد کو دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اسے علاقے کی مزید ترقی و خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔