باریش بزرگ کی سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اہل محلہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
باریش بزرگ کی سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش
اہل محلہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
تفصیلات کے مطابق سلطان پور حسن ابدال کے رہائشی رحمت اللہ کی سات سالہ بیٹی( م) اپنے ماموں کے گھر لب میل گئی ہوئی تھی جو کھیلنے کے لیے گھر سے باہر نکلی
دریں اثنا 65 سالہ خان زمان نامی شخص نے خالی پلاٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش میں نازیبا حرکات کیں جنھیں محلے داروں نے چھت سے دیکھا شور شرابا کرنے پر الزام علیہ موقع سے رفو چکر ہو گیا جب کہ بچی سے گھر والوں نے پوچھا جس نے واقعے کی تصدیق کی گھر والے اسے لے کر تھانے آ گئے اور مقدمے کے لیے درخواست دے دی
اطلاعات کے مطابق خان زمان نامی شخص نے بچی کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنانا چاہا لیکن خالی پلاٹ سے ملحقہ مکان کی چھت سے محلے داروں کے بروقت دیکھنے اور شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا
ملزم متاثرہ بچی کے ماموں کے پڑوسی کا کرایہ دار ہے
تھانہ واہ کینٹ پولیس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 377B کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
ہے