October 25, 2026

*لائیو: امریکا کی ایران میں 80 سے زائد اہداف پر بمباری، ایران کا جوابی حملوں میں 85 امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ*

IMG-20260708-WA0170

*لائیو: امریکا کی ایران میں 80 سے زائد اہداف پر بمباری، ایران کا جوابی حملوں میں 85 امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ*

بحرین میں ایک بار پھر فضائی خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے مشترکہ میزائل اور ڈرون کارروائی کے دوران خطے میں امریکی تنصیبات پر 85 مقامات کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق حملوں میں بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ کے اڈے اور کویت میں علی السالم ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے جنگ بندی اور اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں ’ابتدائی ردعمل‘ کے طور پر کی گئی ہے۔