9

آخری ورلڈ کپ ! رونالڈو خود بھی رویا اور مداحوں کو بھی رلا دیا ، مسلسل چھ فیفا ورلڈ کپ کھلے ،

آخری ورلڈ کپ ! رونالڈو خود بھی رویا اور مداحوں کو بھی رلا دیا ، مسلسل چھ فیفا ورلڈ کپ کھلے ، بدقسمتی سے ایک بھی فیفا ورلڈ کپ نہ جیت سکا، پرتگال کے لیے ٹرافی نہ لاسکا۔ مگر ۔۔۔۔ مگر بہترین کھلاڑی ثابت ہوا ۔ عالمی کپ کے علاوہ سارے ٹائٹل جیتے ، اپنے ملک کے لیے ٹرافیوں کا ڈھیر لگا دیا ۔ کھیلوں کی دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی مقبولیت میں رونالڈو کے مقام پر نہیں پہنچ سکا، وہ سوشل میڈیا پر دنیا کا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا انسان ہے، اس کے فالوورز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے، یعنی زمین پر موجود ہر آٹھ افراد میں سے ایک شخص کسی نہ کسی طرح اس سے جڑا ہوا ہے۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد ستر کروڑ کے قریب ہے، یوٹیوب پر آنے کے محض نوے منٹ بعد دس لاکھ سبسکرائبرز حاصل کر کے ریکارڈ بنایا، اور اب اس کا چینل 80 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز رکھتا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ جیتنا رونالڈو کا خواب تھا ، مگر کچھ خواب ادھورے رہ جاتے ہیں ۔ وہ فیفا ورلڈ کپ ہار گیا ، مگر اس نے کروڑوں دل جیت لیے۔ کل جب آنسوؤں کے ساتھ خالی ہاتھ میدان سے نکلا تو بھی سب سے زیادہ تعریف اسی کے حصے میں آئی۔ وہ خالی ہاتھ بھی ، دامن بھر کر گیا ۔ امر ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں