November 18, 2026

*ضیغم اہلسنت علامہ محمد حسن علی رضوی کے وصال پر مرکزی جماعتِ اہلِ سنت یوکے کا اظہارِ تعزیت*

Screenshot_2026-07-06_141503.210

*ضیغم اہلسنت علامہ محمد حسن علی رضوی کے وصال پر مرکزی جماعتِ اہلِ سنت یوکے کا اظہارِ تعزیت*

*میلسی:(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )* معروف مذہبی و علمی شخصیت علامہ محمد حسن علی رضوی کے وصال پر مرکزی جماعتِ اہلِ سنت یوکے کی جانب سے تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں برطانیہ کی ممتاز دینی شخصیات، علمائے کرام اور مشائخِ عظام نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جماعت کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پوسٹر کیمطابق چیئرمین جماعت اہلسنت یوکے علامہ پیر زاہد حسین شاہ بخاری صدر مولانا صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی علامہ اشتیاق حسین گیلانی جنرل سیکٹری صاحبزادہ احمد وقار بیگ مولانا حافظ قاضی نعمان مولانا فضل محمد قادری مولانا حسان رضا قادری مفتی محمد اختر القادری صاحبزادہ فاروق القادری حافظ نثار احمد ڈاکٹر مفتی مصطفی رضا خان بیگ و جملہ اراکین نے کہ حضرت کا وصال سے اہل سنت میں جو خلا پیدا ہوا وہ صدیوں میں پر نہیں ہوں اس کے گا
متعدد جید علمائے کرام اور ذمہ داران کے نام شامل ہیں، جنہوں نے مرحوم کی دینی، علمی اور تبلیغی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ:
“اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور حضرات صاحبزادگان، عقیدت مندوں، تلامذۂ کرام سمیت جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔”
مرکزی جماعتِ اہلِ سنت یوکے کے عہدیداران نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ محمد حسن علی رضوی مرحوم نے دینِ اسلام اور مسلکِ اہلِ سنت کی خدمت میں گرانقدر کردار ادا کیا، جن کی دینی و علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مرحوم کے اہلِ خانہ نے مرکزی جماعتِ اہلِ سنت یوکے، تمام علمائے کرام، مشائخِ عظام اور عقیدت مندوں کا اظہارِ تعزیت، دعاؤں اور ہمدردی پر دلی شکریہ ادا کیا ہے