November 18, 2026

ہارون آباد:/( سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے “ہمت کارڈ” پروگرام کے تحت خصوصی بچوں میں کارڈز اور

IMG-20260707-WA0169

ہارون آباد:/( سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے “ہمت کارڈ” پروگرام کے تحت خصوصی بچوں میں کارڈز اور تحائف تقسیم ہارون آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی بچوں کی مالی معاونت کے لیے “ہمت کارڈ” کے تحت ماہانہ امداد کو 800 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کیے جانے کے سلسلے میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہارون آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی میزبانی پرنسپل عابد رضا نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر تھے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او اقبال غازی، ایس ایچ او سٹی رؤف خالد، ایس ایچ او محمد آصف,ڈسٹرکٹ فوکل پرسن صبا ریاض ،اظہار خالد اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر بیت المال۔راشد سعدی۔زاہد حسین انجم ۔نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر اور دیگر معزز شخصیات نے خصوصی بچوں میں ہمت کارڈز اور تحائف تقسیم کیے۔تقریب میں معروف صحافی فیضی مرزا، سماجی رہنما میاں وحید ناصر، ڈاکٹر راشد سعدی،چوہدری اکرام الحق ادارے کے اساتذہ، طلبہ، خصوصی بچوں کے والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دیرینہ پانی کا مسئلہ حل کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ادارے میں شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا اور خصوصی بچوں کی تعلیم و فلاح کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل پیر عابد رضا نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جن سے ان بچوں اور ان کے خاندانوں کو حقیقی سہارا ملے گا۔