10

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم ایک خاتون کو بچاتے ہوئے شـہـیـد، دلخراش منظر*

*اسلام آباد: پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم ایک خاتون کو بچاتے ہوئے شـہـیـد، دلخراش منظر*

*🔥اسلام آباد میں گروپ کیپٹن کو شـہـیـد کرنے والا لڑکا کھنہ پل کا رہائشی تھا اور لڑکی غوری ٹاؤن کی رہائشی تھی۔ دونوں ایک ہی کیش اینڈ کیری میں ملازمت کرتے تھے، اکثر وہ ایک ساتھ موٹر سائیکل پر آتے جاتے تھے، آج لڑکا جس کا نام سعد بتایا جاتا ہے، وہ ساتھ پسٹل لے کر آیا تھا اور وہ نمرہ کو کسی جگہ لے جانے کا خواہش مند تھا۔*

*💥جوں ہی موٹر سائیکل آہستہ ہوئی ۔ لڑکی نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ دونوں میں تکرار شروع ہو گئی ۔ سعد بضد تھا اور نمرہ کو دھمکیاں دے رہا تھا ۔ اسی دوران گروپ کیپٹن عاصم طارق پاس سے گزرتے ہوئے رک گئے اور شیشہ نیچے کر کے لڑکی سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ سعد غصہ کر گیا اور کیپٹن صاحب کو جانے کا کہا ۔*

*⚠️کیپٹن صاحب نے لڑکے کو کہا کہ لڑکی کو جانے دیں ۔ اسی دوران سعد نے پسـٹل نکال کر فائر کر دیا جس سے گروپ کیپٹن عاصم طارق موقع پر ہی شـہـیـد ہوگئے اور سعد موقع سے فرار ہو گیا ۔*

🎇مارگلہ پولیس نے ملزم سعد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں