November 18, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک رستم علی کی بطور ڈپٹی جنرل مینیجر ایچ بی ایل (حبیب بینک

IMG-20260704-WA0146

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک رستم علی کی بطور ڈپٹی جنرل مینیجر ایچ بی ایل (حبیب بینک لمیٹڈ) خوشاب تعیناتی پر عوامی، سماجی، کاروباری، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کا خیرمقدم اور نیک خواہشات کااظہار۔ مختلف شعبہ ہءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے ملک رستم علی کی اس تعیناتی کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوءے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک رستم علی ایک باصلاحیت، دیانتدار، خوش اخلاق اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل بینکار ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بہترین خدمات انجام دے کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی خوشاب میں تعیناتی سے نہ صرف بینکنگ خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی بلکہ صارفین کو جدید، شفاف اور بروقت سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بن سکے گی۔
مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ ملک رستم علی کی انتظامی صلاحیتیں، عوام دوست رویہ اور وسیع تجربہ ایچ بی ایل خوشاب کی کارکردگی میں مثبت اضافہ کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں بینک صارفین کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا اور کاروباری طبقے کو بھی بہتر بینکاری سہولیات میسر آئیں گی۔
مبارکباد دینے والوں نے ملک رستم علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داری احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، انہیں مزید کامیابیاں نصیب کرے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ادارے کی ترقی اور عوام کی بہترین خدمت کا سلسلہ اسی جذبے سے جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ ملک رستم علی کا تعلق نورپورتھل کی معروف معزز اور زمیندار بگہ فیملی سے ہے۔ آپ کے خاندان کے متعدد افراد مختلف اعلی ا سرکاری عہدوں پر فائز ہوکر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں۔