4

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام آباد میں کھوڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میجر

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) اسلام آباد میں کھوڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میجر (ر) ملک اظہر اعوان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں یونین کونسل کھوڑہ، تحصیل نوشہرہ اور ضلع خوشاب کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے پائیدار حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران یونین کونسل کھوڑہ کے بنیادی عوامی مسائل خصوصاً واٹر سپلائی، تعلیم، صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کے فقدان سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ میجر (ر) ملک اظہر اعوان نے عوامی ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ان شعبوں میں فوری توجہ اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے یقین دہانی کرائی کہ یونین کونسل کھوڑہ، تحصیل نوشہرہ سمیت پورے ضلع خوشاب کے عوامی مسائل کے حل کے لیے وہ بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی و طبی شعبوں کی بہتری اور علاقائی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی تعاون اور سنجیدہ کاوشوں کے ذریعے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں