سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )روہڑی کے قریبی علاقے صالح پٹ کے گاؤں حسین آباد میں ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ سید محسن عباس شاہ نے سکندر مہر کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت،درجاتِ بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کی دعا کی انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ ماں اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ماں کی محبت،شفقت،دعا اور قربانی انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتی ہے والدہ کا سایہ سر سے اٹھ جانا زندگی کے ان صدمات میں سے ایک ہے جس کا درد الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ماں کی جدائی ایسا غم ہے جو عمر بھر دل میں زندہ رہتا ہے اور اس کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کے سروں پر ان کی ماؤں کا سایہ ہمیشہ سلامت رکھے تعزیت کے موقع پر علی انور مہر،سید عمران شاہ،سید رزاق علی شاہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:صالح پٹ کے گاؤں حسین آباد میں ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ،سید محسن عباس شاہ سکندر مہر کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کرفاتح خوانی کررہے ہیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]