3

ٹیوشن سینٹر کی عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا اظہارِ رنج و غم۔

ٹیوشن سینٹر کی عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا اظہارِ رنج و غم۔

معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیدال خان ناصر نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی عمارت کی چھت گرنے کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور تمام زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں