7

قصور محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر حافظ جاوید شوکت کے خلاف مذید کارروائی کا امکان

قصور
محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر حافظ جاوید شوکت کے خلاف مذید کارروائی کا امکان

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس فنڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر حافظ جاوید شوکت سمیت تین افسران کے خلاف نئی محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے

ذرائع کے مطابق حافظ جاوید شوکت اس سے قبل بھی دو مختلف محکمانہ انکوائریوں میں سروس سے برطرف ہو چکے ہیں، جبکہ ایک کیس میں ان پر 21 لاکھ روپے اور دوسرے کیس میں 43 لاکھ روپے کی ریکوری بھی عائد کی جا چکی ہے
دیگر متعلقہ افسران کو بھی مختلف محکمانہ سزائیں دی جا چکی ہیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حافظ جاوید شوکت کے خلاف مذید کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں، جن پر محکمانہ کارروائی جاری ہے۔ تاہم موجودہ انکوائری کے الزامات کا حتمی فیصلہ انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں