سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
عیدالاضحیٰ، محرم الحرام اور دیگر اہم سرکاری تقریبات کی بہترین اور مؤثر میڈیا کوریج پر محکمہ اطلاعات سرگودھا کے افسر سجاد حسین بھٹی کو کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تعریفی سند سے نوازا۔
اس موقع پر سجاد حسین بھٹی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اس کامیابی پر کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اپنے سربراہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سرگودھا احمد نعیم ملک کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے اہم پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سونپیں اور ہر مرحلے پر رہنمائی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعریفی سند ان کے لیے مزید محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ عوامی خدمت اور مثبت میڈیا کوریج کے فروغ کے لیے کام جاری رکھنے کا باعث بنے گی۔
صحافتی، سماجی اور سرکاری حلقوں نے سجاد حسین بھٹی کو اس اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے محکمہ اطلاعات اور سرگودھا ڈویژن کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]