10

*عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پٹرول مزید کتنا سستا ہوگا؟ رانا ثناء اللہ نے قوم کو نوید سنادی*

*عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پٹرول مزید کتنا سستا ہوگا؟ رانا ثناء اللہ نے قوم کو نوید سنادی*

عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے، جبکہ حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 69 ڈالر فی بیرل تک گر گیا ہے، جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ 72 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی کم ہو کر 66 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں