October 18, 2026

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے صوبائی سندھ مینارٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایم لال

Screenshot_2026-06-25_141314.842

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے صوبائی سندھ مینارٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایم لال واگھانی اوروائسں پریزیڈنٹ مھاراج گوتم شرما نے اپنےمشترکہ جاری کردہ بیان میں ڈگری شہر میں میگھواڑ برادری کے گھروں کو مسمار کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں، تقریباً ستر برسوں سے آباد غریب اور پسماندہ خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں، خصوصاً غریب، کمزور اور اقلیتی برادریوں کے جان و مال اور رہائش کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ محرم الحرام جیسے مقدس مہینے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے، جس سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں، متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں اور انہیں تحفظ کے ساتھ ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم نہ کیا گیا اور ان کے مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اس معاملے کو قومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے فورمز پر اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو انصاف دلایا جا سکے۔