بیو رو چیف و ہا ڑ ی . میلسی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی شبیہ علم و ماتمی جلوس آج رات برآمد ہوگا
میلسی 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں مرکزی شبیہ علم و ماتمی جلوس آج رات 12 بجے مجلس عیدگاہ چوک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے شرکاء امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کریں گے۔جلوس اپنے مقررہ راستوں قائداعظم روڈ، تھانہ بازار سے گزرتا ہوا رات تقریباً 2 بجے ماتم آگ کی رسم ادا کرے گا۔ بعد ازاں جلوس پرانی تحصیل، رحمانیہ بار سے ہوتا ہوا اپنے اختتامی مقام مرکزی امام بارگاہ پہنچے گا۔انتظامیہ اور جلوس کے منتظمین کے مطابق عزاداران کی سہولت اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے مناسب اقدامات اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اس موقع پر عزاداران حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]