8

سکھر روھڑی نماہندہ محمد سلیمان ملک روہڑی میں 8 محرم کی رات شمعِ گل رسم ادائیگی کے بعد تاریخی

سکھر روھڑی نماہندہ محمد سلیمان ملک روہڑی میں 8 محرم کی رات شمعِ گل رسم ادائیگی کے بعد تاریخی ضریح اقدس نو ڈھالہ ضریح اقدس کربلا معلی کا ماتمی جلوس برآمد ہوگاوفاقی وزیر داخلہ کی آمد متوقع سیکورٹی انتظامات سخت داخلی و خارجی راستوں پر روکاوٹیں کھڑی بانس لگا کر راستے بند کر دئے گئے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری پیدل جانے والوں کو تلاشی کے بعد چھوڑا جا رہا ہے اس ضمن میں 8 محرم کی رات شمع گل رسم ادائیگی کے بعد امام بارگاہ شاہ عراق کربلا سے تاریخی۔ضریح اقدس کربلا معلی کا ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو کربلا میدان لالا شہزادہ چوک سے ہوتا ہوا رضوانی محلہ منڈو کھبڑ کے مقام پر ایک دن کی مہمانی کے بعد 9 محرم آج دوپہر ایک بجے ضریح کربلا معلی کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا جو شاہی بازار ۔چبوترہ چوک بال مبارک ڈھک بازار ۔وچھوڑا چوک گجوانی محلہ سے ہوتا ہوا کربلا میدان مرکزی مسجد حیدر شاہ حقانی پر ایک دن کی مہمانی کے بعد 10 محرم دوپہر کو ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شہیدوں کے قبرستان میں نہر کردیا جائے گا ضریح اقدس کربلا معلی کی زیارت اور کاندھا دینے کے لئے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے سکھر پولیس کی جانب سے 8 اور 9 محرم الحرام کو روہڑی میں برآمد ہونے والے قدیمی کربلا معلی کے ماتمی جلوس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر 8 اور 9 محرم الحرام کو 2000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیگے جبکہ رینجرز آفیشل سمیت 3 فوج کی کمپنیز اسٹینڈ بائے پر ہیں اس کے علاؤہ 150 سے زائد اسکائوٹس جوان بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جلوس کی گذرگاہوں سمیت دیگر راستوں کو خاردار تاریں بانس کے لکڑے لگا اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ جبکہ تین سے زائد چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد گزارا جا رہا ہے خواتین کی چیکنگ کیلیے 50 سے زائد لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے8 اور 9 محرم کو برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے جسکا کنٹرول روم ایس ایس پی آفیس میں قائم کر دیا گیا ہے ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے بہترین نشانے باز بھی تعینات کر دئے گئے جلوس میں سادہ لباس خفیہ پولیس کے اہلکار حصار کی شکل میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے آنے کی اطلاعات ہیں جو شمع گل اور ضریح اقدس کربلا معلی کی زیارت کرینگے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینگے ۔۔

*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں