13

نئون کوٹ: نوجوان تاجر و زمیندار ہریش کمار مہیشوری کے اغوا کے واقعے پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

نئون کوٹ:
نوجوان تاجر و زمیندار ہریش کمار مہیشوری کے اغوا کے واقعے پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
انٹرنیشنل دعا ان لائین نیوز

تفصیلات کے مطابق،
ہریش کمار مہیشوری کے اغوا کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے، جبکہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کروایا جائے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں