امریکہ کو آبنائے ہرمز اور ایران میں مار پڑی ہے اس نے اس کی طاقت کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ، امریکہ جو پوری دنیا کا ابا بن کر بیٹھا ہوا تھا اور ظاہر کرتا تھا کہ دنیا اس کے اشاروں پر چلتی ہے وہ سب ختم ہو گیا اس دوران ایک نئی طاقت نے جنم لیا اور وہ تھا پاکستان
پاکستان نے بھارت کی جم کے ٹھکائی کی اس کے جدید جہاز گرائے اور پوری آرمی کو الٹا لٹکا دیا جس کے بعد بھارت سیز فائر کی بھیک مانگنے پہنچ گیا اس کا فائدہ براہ راست پاکستان کو ہوا گلف کے وہ تمام ممالک جو امریکہ کا متبادل اور کسی مسلم ملک کو سکیورٹی کے حوالے سے ڈھونڈ رہے تھے ان کو متبادل مل گیا ، کیونکہ وہ یورپ کے کسی اور ملک کو یہ آفر کروا نہیں سکتے تھے ، چاہینہ کا ایسا کوئی ارادہ ہے نہیں ، ترکی کو اپنے پاس بلا نہیں سکتے تھے ورنہ خلافت عثمانیہ والا کٹا کھل جانا تھا اس دوران مودی خدا کی قدرت بن کر پاکستان پر نازل ہوا اور اس نے پاکستان پر حملہ کر دیا ، پاکستان نے جواب دیا اور وہ جواب صرف انڈیا کو نہیں تھا بلکہ پوری دنیا کو تھا خاص طور پر گلف میں یہ جواب بہت شدت سے محسوس کیا گیا اور سعودیہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر لیا
اس کے دفاعی معاہدہ کرنے کی دیر تھی گلف کے باقی تمام ممالک سوائے امارت بھی اسی امید پر پاکستان کی جانب دیکھنے لگے کہ پاکستان ہمارے ساتھ بھی دفاعی معاہدہ کرے گا ، مستقبل قریب میں ہونا یہی ہے لیکن پاکستان کی شرائط پر ، سعودیہ کے ساتھ معاہدہ کرنے میں اور بہت سے فیکٹر اثر انداز ہوتے ہیں لیکن باقی ممالک کے ساتھ پاکستان کی ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے ،
اب سعودیہ واضح طور پر امریکہ کو آنکھیں دکھانا شروع ہو گیا ہے سعودی وزیر خارجہ نے امریکن سکیورٹی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا ہم امریکہ کے ساتھ سکیورٹی کا معاہدہ بھی کر لے گے لیکن پہلے امریکہ اپنی سکیورٹی تو کر لے ، یعنی امریکہ کو ایران کے حوالے سے طعنہ مار دیا کہ بڑی سوپر پاور بنا پھرتا ہے ایران سے ڈرتا ہے ۔
اب اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ آنے والا وقت گلف میں پاکستان کا ہے اور پاکستان ہی ان کا نیا چوکیدار اور تھانیدار ہو گا ، جہاں ہمارے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا ، دفاعی اخراجات بھی ملے گے اور عالمی فورم پر بلا مشروط حمایت بھی ملے گی ۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
#saudiarabia #MBS #mbz #uae #usa #gulfnews #Gulf #Pakistan